تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا.

0 82

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا.

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام4 بجے ہوگا۔تین روز کے وقفے کے بعد ہونے والے اجلاس میں آج وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد 7دن میں ووٹنگ کرانا لازمی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سےجمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔

اس لیے اب وہ وزرات عظمیٰ پر فائز نہیں رہ سکتے۔حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ چھوڑنے کے بعد قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔ نمبر گیم کے مطابق قومی اسمبلی میں اب حکومتی ارکان کی تعداد 142 رہ گئی ہے۔

ان میں پی ٹی آئی کے 133، ق لیگ کے 4، جی ڈی اے کے 3، بی اے پی کا 1 اور عوامی مسلم لیگ کا 1 رکن شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.