موجودہ حکومت :سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کی تیاری کر لی

0 109

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 18 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔

نئے مالی سال میں کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12کروڑ 99 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔

وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال بھی اس پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے ہی رکھے گئے تھے۔

نئے مالی سال گنے کی پیداوار  بڑھانے کے لیے13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 10 کروڑ  72لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔

آئندہ مالی سال چاول کی پیداوار  بڑھانے کے لیے27 کروڑ  روپے رکھنے کی تجویز  ہے جبکہ رواں مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 52 کروڑ 74لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ 

آئندہ مالی سال گندم کی پیداوار  بڑھانے کے لیے 35 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

اسی طرح  آئندہ مالی سال کپاس کی بہتری کے اقدامات کے لیے 13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.