ریسکیو 1122 باجوڑ نےمارچ کے مہینے میں 373 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں

0 81

اجوڑ:: جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122 باجوڑ کی اہلکاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ مارچ کے مہینے میں 373 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوۓ بتایا کہ ریسکیو 1122 باجوڑ نے سات منٹ کے اوسط رسپانس ٹاٸم کو برقرار رکھتے ہوۓ 373 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا جن میں 29روڈ ٹریفک حادثات،201 میڈیکل ایمرجنسیز،05 اگ لگنے کے واقعات،03عمارت منہدم کے واقعات،08 لڑاٸی جھگڑے/ گولی لگنے کے واقعات 03 پانی میں ڈوبنے اور 23 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوۓ بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں کو منتقل کیا جبکہ 9 افراد کی موقع پر یا ہسپتال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گٸے۔
اس کے علاوہ پشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے ڈاکٹر کے طرف سے ریفر کردہ 100 مریضوں کو ضلع کے اندر اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 باجوڑ نے حسب روایت بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا اور ہر شہری پر فرض ہے کہ وہ فیک کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچاٸی جا سکیں اور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو اگے بڑھانے میں ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.