قبائلی صحافی خادم خان آفریدی کے گرفتاری پر مہمند پریس کلب صحافیوں کا احتجاج

0 89

ضلع مہمند:قبائلی صحافی خادم خان آفریدی کے گرفتاری پر مہمند پریس کلب صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور سی ٹی ڈی پولیس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،

اس موقع پر صدر مہمند پریس کلب مشترم خان خپلواک سینئر نائب صدر سعید بادشاہ، جنرل سیکرٹری گل محمد، سینئر صحافی شاکر اللہ، حیراں مومند، فوزی خان، خان اللہ خان اور اورنگزیب بابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران مشکل ترین حالات رپورٹنگ کی ہے اور 17 قبائلی صحافیوں کو شھید کیا گیا، کئی زخمی ہوگئے اور زیادہ تر بے گھر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس والوں نے غنڈہ گردوں کی طرح خادم خان آفریدی کو اٹھایا گیا ہے۔ جو کہ سچ کو دبانے کی مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم خان آفریدی کو فوری طور رہا کیا جائے۔ بصورت دیگر ہم اپنے صحافی برادری سے ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہونگے

مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا کہنا تھا کہ قبائلی صحافیوں کو اپنے حقوق اور تحفظ کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ اور ہم کسی صورت ظلم کے یہ ضابطے نہیں مانتے۔ صوبائی حکومت اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ فوری نوٹس لیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.