کے وی ڈی اے نے کیلاش وادی کے طلباء میں چار ہزار پودے مفت تقسیم کیے۔

0 86

گل حماد فاروقی

چترال: کیلاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت گورنمنٹ ہای سکول برون بمبوریت کے طلباء و طالبات میں مفت پودے تقسیم ہویے۔ اس موقع پر ڈایریکٹر جنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین مہمان حصوصی تھے۔ اس سلسلے میں ہای سکول برون میں ایک محتصر تقریب بھی منعقد ہوی جس میں سکول کے پرنسپل اور دیگر ماہرین نے درختوں اور پودوں کی اہمیت اور فواید پر روشنی ڈالی۔ شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات نے ان کو مفت پودے دیے تھے اور ایک غیر سرکاری ادارے کی تعاون سے یہ پودے طلباء میں مفت تقسیم ہویے ۔

اس موقع پر ان کو پودوں کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی پر ان کی مثبت اثرات پر روشنی ڈالی گیی۔ اسی سکول میں پچیس سو پودے مفت تقسیم ہویے۔ ہمارے نمایندے سے باتیں کرتے ہویے ڈایریکٹر جنرل منہاس الدین نے بتایا کہ اس کے علاوہ انہوں نے سات سو پھل دار پودے بھِی لوگوں میں مفت تقسیم کیے اور مقامی لوگوں کو ان کی اہمیت بھی بتای تاکہ وہ ان پودوں کو نہ صرف لگایے بلکہ اس کی آبیاری بھی کرے اور اسے کامیاب کرنے تک اس کا حیال رکھے۔

منہا س الدین نے مزید بتایا کہ چترال ایک خشک زون ہے یہاں مون سون کی بارشیں نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اکثر اوقات سیلاب کی صورت میں ہم بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تقریب میں سکول کے بچوں اور اساتذہ کو یہ بات واضح کردی کہ اگر ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگایے تو سیلاب کی نقصان سے اتنا ہی بچ سکتے ہیں کیونکہ یہ پودے بڑے ہوکر جب تناور درخت بنیں گے تو یہ ایک قدرتی چیک ڈایم کا کام کریں گے۔ سیلاب کا پانی جب پہاڑوں سے نیچے اتا ہے تو اس کا رفتار بہت تیز ہوتا ہے مگر یہ درخت ان کی راہ میں رکاوٹ بن کر اس کی رفتار کو کم سے کم کرتا ہے۔

سکول کے پرنسپل ثناء اللہ نے بتایا کہ بچے نیے کام کے بہت شوقین ہوتے ہیں ہر کام اپنی مرضی سے کارنا چاہتے ہیں اسلیے ہم نے ان کیلیے آج یہ شغل رکھا کہ ان میں مفت دیار کے پودے تقسیم کرکے یہ ان سے لگوایں گے جب یہ خود ان پودوں کو لگاییں گے تو اسے پانی بھی ڈالتے رہیں گے اوراسکی آبیاری کرتے ہویے انہیں کامیاب بھی کرایں گے۔ جبکہ ان کو ہم نے یہ بھی بتادیا کہ ان پودوں اور درختوں کے کتنے فواید ہیں۔ ان سے ہم پھل، ایندھن، چارہ لیتے ہیں اور اس کے سایے تلے بھی بیٹھتے ہیں۔

اویس احمد پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ ہم نے چار ہزار سے زیادہ مفت پودے وادی کیلاش میں تقسیم کی ہیں اور آج کی تقریب میں بچوں کو ان پودوں کی فواید اور اہمیت پر بھِی بتادی ۔  ایک پودا سال میں ہمیں ستر ہزار روپے سے زیادہ مفت آکسیجن فراہم کرتا ہے  اور یہ پودے بڑے ہوکر ہمارے ماحولیات پر نہایت مثبت اثرات ڈالتے یہں اور چترال کو اس کے ذریعے سر سبز و شاداب اور صاف رکھ سکتے ہیں۔ پروگرام کے آحر میں سکول کے بچوں میں مفت پودے بھی تقسیم ہویے۔  

Leave A Reply

Your email address will not be published.