مفکورہ :پشتونخوا میں آرٹ وفن، موسیقی، تاریخ، تحقیق ، کلچر اور عدم تشدد کے ترویج کا منفرد ادارہ

0 115

پشاور(قیاس خان)مفکورہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر پشتونخوا میں آرٹ وفن، موسیقی، تاریخ، تحقیق ، کلچر اور عدم تشدد کے ترویج کا منفرد ادارہ ہے جو پشتون دانشور حیات روغانی اور دیگر دوستوں کے مدد سے چل رہی ہے۔

مفکورہ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹر میں باقاعدہ طور پر موسیقی اور پینٹنگ کے کلاسسز ہورہے ہیں اور پشتونخوا کے موسیقی اور پینٹگ کے شوقین بہت سے لڑکے اور لڑکیاں اس سے مستفید ہورہا ہے۔ اس حوالے سے مذکورہ ادارہ سے شائع ہونے والے بچوں کے پشتو زبان کے میگزین ’’رڼابڼ‘‘ کے چیف ایڈیٹر جاوید ثاقب نے کہا  کہ مفکورہ اس فکر کو کہتا ہے جو عرصہ گزرنے کے ساتھ ساتھ تھیوری اور تجربات دونوں سے سچ ثابت ہوتا ہے۔

موصوف نے کہا کہ مفکورہ ریسرچ سنٹر بہت سے کام کررہی ہیں جس میں کتابوں کے پبلشنگ، بچوں کے میگزین، سٹڈی سرکلز، موسیقی اور پینٹنگ کے کلاسسز، زبان و اد ب اور تاریخ سے منسلک تحقیقات اور  بہت سے دیگر علمی کاوشیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ  وہ آلات ہے جس سے ہم انتہاپسندی، دہشتگردی اور عدم برداشت کو شکست دے سکتا ہے۔

مفکورہ ریسرچ سنٹر کے شعبہ پینٹنگ کے استاد شہزاد سیال نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور پینٹنگ وہ چیزیں ہیں جو ایک قوم کے جذبات و احساسات کے ترجمانی کرتا ہے اور یہ ایک قوم کے جذبات و احساسات کو مجسم شکل میں پیش کرتے ہے۔

موصوف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ترویج کے باوجود آرٹ اور فن کے اہمیت برقرار ہے کیونکہ اس میں لوگوں کے احساسات  کے ترجمانی ہورہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.