باجوڑ تھانہ ناواگئی پر مشعل افراد کا حملہ ۔ تھانے کو آگ لگادی

0 162

باجوڑ : ناواگئی مشتعل افراد نے قتل کے ملزم کو زبردستی تھانے سے رہا کرکے،تھانے کے اندر ہی ملزم عبد الرشید کو مظاہرین نے قتل کر دیا ،مظاہرین نے تھانے کو بھی آگ لگا دی

ناواگئ تھانہ جلانے اور ملزم کو مارنے کا واقعہ

ابتدائی معلومات کے مطابق  عیینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک لڑکا جس کا تعلق نواگی کمانگرہ سے تھا جو کچھ عرصہ سے ٹینشن میں مبتلا ھوگیا تھا اس آدمی کے پاس جاتا تھا عنایت قلعہ پاٹک جو ابھی لوگوں نے مار ڈالا یہ آدمی تعویز وغیرہ بنا کر دے دیتا

تین چار دن پہلے مولوی نما نے اس لڑکے سے کہا تھا تم لاکھ دو لاکھ روپی لاؤ میں تمہیں اچھا تعویز کر کے دے دیتا ہوں تو جب اس نے پیسے لے کر گیا تو اس آدمی نے مار کر پیسے لے ہے  جب گھر والوں نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ ہمارا لڑکا لاپتہ ہے

 جب گھر والوں سے پوچھا گیا تھا کہ کہا جاتا تھا اور کیا کام کرتا تھا تو اس نے کہا کہ کچھ نہیں کرتا ہاں ایک مولا کے پاس جاتا تھا تعویز وغیرہ کیلئے جب پولیس نے آدمی کو پکڑ کر لایا تو پتہ چلا کہ اس نے مارا تھا اب جب لوگوں نے احتجاج کیا پولیس کو کہا ملزم ہمارے حوالے کرو انکار پر لوگوں نے تھانے پر دھاوا بولا اور آدمی کو چوڑا کر مار ڈالا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق آج ایک شخص لاپتہ تھا جس کا نام عبدالغفور تھا اور تعلق تحصیل ناوگئئ کے علاقہ برہ کمانگرہ سے تھا۔ ان کے رشتہ داروں نے ایک شخص عبدالرشید پر شک کیا جس کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کردیا۔ اس دوران عبدالغفور کی لاش برآمد ہوئی تو ان کے رشتہ داروں نے تھانے پر دھاوا بول کر تھانہ ناوگئی پر حملہ کردیا۔ مشتعل افراد نے تھانے کے گیٹ کو تھوڑا اور شیشے بھی توڑ دئے اور تھانے کو آگ لگاکر مبینہ ملزم کو پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں۔ اور عمائدین کیساتھ مل کر کشیدگی کو ختم کررہے ہیں۔

ملزم عبد الرشید قتل کے بعد ویڈیو سکریب گریپ

یاد رہے ! کہ یہ باجوڑ میں پہلا واقعہ نہی اس طرح کی ایک اور تحصیل برنگ میمولومیں پیش ایا تھا ۔کہ فریقین کے درمیان زاتی دشمنی تھی اور فریق اول کے ایک مرد برنگ میں فریق دویم کے جانب سے نماز جنازہ میں فائیرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا تو علاقے کے لوگ اور لشکر نے فریق دویم فائیرنگ کرنے والا نوجوان کو سنگسار کیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.