لاہور قلندرز کیلئے خوشخبری، راشد خان فائنل کیلئے دستیاب ہوں گے

0 83

لاہور قلندرز کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل افغان اسپنر راشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل اتوار کے روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے پیر کے روز کھیلا جائے گا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان اتوار کے روز ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لیے اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.