تازہ ترینکھیل

باجوڑ گرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل ٹرافی اپنا نام کیا ۔

باجوڑ (قیاس خان) فرنٹیئرکور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر انتظام ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم آزادی سپورٹس چیمپیئن شپ میں کرکٹ کا فائنل باجوڑ گرین اور نیشنل الیون کے درمیان کھیلا گیا

جو کہ باجوڑ گرین  نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ جیت کر وننگ ٹرافی حاصل کی۔

فرنٹیئرکور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر انتظام ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم آزادی سپورٹس چیمپیئن شپ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ باجوڑ گرین اور نیشنل الیون   کے مابین کھیلا گیا جو باجوڑ گرین نے میچ جیت کر ونر ٹرافی حاصل کی ۔

باجوڑ گرین تیم میچ فائینل جیتنے کے بعد گروپ فوٹو۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر  مہمان خصوصی تھے اس موقع پر کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس وقاص خان، ناظم تحصیل خار حاجی سید بادشاہ ،ڈی پی او عبدالصمد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان ،اے سی خار ظہور احمد و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کھلاڑ یوں میں انعامات تقسیم کئے اور سپورٹس کی اهمیت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو فروع دینا اور امن و بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے ۔

باجوڑ کے عوام نے اس سپورٹس چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا اور فرنٹیئرکور کو خراج تحسین  پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button