خیبر پختونخوا
پشاور ، باجوڑ مین شاہراہِ کو مامد گٹ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند

پشاور ، باجوڑ مین شاہراہِ کو مامد گٹ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند مقتولین کی قاتلوں کو جلد سے جلد معلوم کرکے گرفتار کیا جائےمظاہرین ۔
ضلع مہمند تحصیل صافی علاقہ مسعود زیارت سید خان کور میں گزشتہ رات سیف الملوک کے دو جوان بیٹے مشتاق اور خالد ماربل فیکٹری سے اپنے گھر جارہے تھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیے۔ اس بہیمانہ قتل کے خلاف عوام نے اج صبح سے پشاور ، باجوڑ مین شاہراہِ کو مامد گٹ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔عوام کا مطالبہ ہے کہ ریاست ٹارگٹ کلینگ کو فوری روکے۔ مقتولین کی قاتلوں کو جلد سے جلد معلوم کرکے گرفتار کیا جائے ۔ ورنہ احتجاج جاری رہے گا