کھیل
گورنمنٹ مڈل سکول ترخو میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فا ئینل میچ کلاس ہفتم سی نے اپنے نام کرلیا-

باجوڑ -گورنمنٹ مڈل سکول ترخو میں ہم نصابی سرگرمیوں کی آہمیت کے پیش نظر آساتذہ کرام نے طلبہ کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا جس میں مختلف ٹیموں نے دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا –
فائینل میچ کلاس ہفتم سی اورہشتم اے کےدرمیان کھیلا گیاجس میں ہفتم سی نےہشتم اے کے خلاف پہلے اننگ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہو ئے ساتھ اوورز میں 137 رنزکا ہدف دیا –
ہشتم اے کے ٹیم نے مقررہ اوورز میں 90 رنز بناٸی اور یوں 47 رنزسے شکست کھاٸی –
ہفتم سی کے کھلاڑی اویس نے شاندار کھیل کھیلتے ہوۓ 58 رنز سکورکیا اور اس کو ٹورنامنٹ کابہترین کھلاڑی قراردے دیاگیا
سکول کے ہیڈماسٹر خانزرین ہمدرد اور دوسرے آساتذہ کرام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا
زیرنظر تصویر میں ونرٹیم کے کپتان عباس خان ٹرافی وصول کررہے ہیں