حکومت خیبر پختون خواہ گوڈ گورننس پالیسی کےناواگئ میں کھلی کچہری کا انعقاد

0 86

باجوڑ – حکومت خیبر پختون خواہ کی گوڈ گورننس پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی جاری کردہ شیڈول کے مطابق عوامی شکایات کی ازالہ کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ محمد حسن احسن اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ بلال نصیر کی نگرانی میں ناواگئ سول کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جس میں تمام محکموں کی سربراہان، نئے منتخب چئیرمینز جنرل، یوتھ اور کسان کونسلرز،علمائے کرام، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور عمائدین علاقہ نے بھر پور شرکت کی.

 عمائدین علاقہ نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل وہاں پر موجود افسران کے سامنے پیش کئے. اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ محمد حسن احسن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شکایات اور مطالبات کو نوٹ کیا گیا

جس کے ازالے کے لیے حکومت فوری طور اقدامات اٹھائینگے اور متعلقہ محکموں کو شکایات اور مطالبات کے بارے مراسلے بھیجیں گے جس پرعمائدین علاقہ نے اے سی صاحب کا شکریہ ادا کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.