صحت/تعلیم

تنظیم اساتذہ ضلع خیبر کا گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے میں تقریب کا انعقاد

جمرود(فری لانس جرنلسٹ اختیار گل) یوم تکریم اساتذہ کے حوالے سے تنظیم اساتذہ ضلع خیبر کا گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے میں تقریب کا انعقاد. پرائیویٹ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والے بہترین اساتذہ کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کو اعزازی شیلڈ پیش کیے گئے تقریب میں 150 یتیم طلبہ و طالبات کو مفت سکول بیگز فراہم کیے گئے اس موقع پر تنظیم اساتذہ ضلع خیبر کے صدر شریف اللہ افریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ چار اکتوبر کو دنیا بھر میں تکریم اساتذہ کا دن منایا جاتا ہے اس موقع پر دنیا بھر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اسی سلسلے میں ضلع خیبر میں اپنی 60 سالہ خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور پرائیویٹ سکولوں میں بہترین استاد کی حیثیت سے کام کرنے والے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ساتھ ہی اس تقریب میں 150 غریب طلبہ و طالبات کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس کو مفت سکول بیگ دیے گئے ہیں شریف افریدی نے بتایا کہ اساتذہ کی تکریم کا دن سرکاری سطح پر منانا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث یہ کام تنظیم اساتذہ پاکستان کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ تنظیم اساتذہ استاد کی احترام اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ سکولوں میں غریب یتیم اور نادار طلبہ و طالبات کو مالی معاونت بھی فراہم کر رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے تعلیمی چراغ روشن ہیں گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کے پرنسپل شاہد علی نے بھی اساتذہ کی عظمت اور کردار پر روشنی ڈالی تقریب میں شریک مہمان شرکاء کو ہار پہنائے گئے اور انہیں اپنی 60 سالہ کیریئر کے اختتام پر اعزازی شیلڈ پیش کیے گئے اسکول کے طلباء نے اساتذہ کی عظمت کے حوالے سے تقاریر پیش کیں تقریب میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی اور تنظیم اساتذہ کی تکریم اساتذہ کے حوالے سے پروگرام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button