خیبر پختونخواکرائم
جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی, متعدد غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلزتھانہ منتقل

جمرود(فری لانس جرنلسٹ اختیار گل) ضلع خیبر کےتحصیل جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلز کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کردیا۔ اے ایس ایچ او خالد آفریدی کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ امن و امان برقرار رہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔