سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان کے رہائش گاہ پر اقوام سالارزئی کا امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد

سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان کے رہائش گاہ پر اقوام سالارزئی کا امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد

جرگہ میں پورے سالارزئی قوم کے مشران کی شرکت، جرگہ میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ سالارزئی میں کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم ہر حال میں اپنے مٹی کا بھرپور انداز میں دفاع کریں گے۔

سلارزئی قومی گرینڈ جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ
(1) اگر سالارزئی میں کسی نے بھی مصلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر مسمار کیا جائے گا، علاقہ بدر کیا جائے گا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور اُس کا خاندان پورے قوم کا دشمن ہوگا۔
(2) رات کے وقت پورے سلارزئی میں نقل و حرکت پر پابندی ہوگئی،

(3) اگر حکومت یا کوئی حکومتی ادارے سلارزئی میں کوئی کاروائی کرنا چاہتے ہو تو دن کے وقت کرے گا، رات کو کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔
(4) اگر سلارزئی کے کسی بھی علاقے میں کوئی مسئلہ پیش آیا تو پورا سالارزئی قوم وہاں جاکر اُس کا مقابلہ کرے گے۔
(5) سلارزئی کے تمام علاقوں میں پہرے مقرر کئے جائینگے۔

(6) سیریم کورٹ کے ججوں کے سربراہی ” میں 2002 سے لیکر 2025 تکا تمام اپریشنز کے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیا جائے۔
(7) سلارزئی میں اب تک جتنے بھی لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ وہ قوم کے سامنے لائے جائیں۔