عوامی نیشنل پارٹی ایم پی اے نثار باز خان کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان سے ملاقات

عوامی نیشنل پارٹی ایم پی اے نثار باز خاں کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان سے ملاقات، ماموندو متاثرہ خاندانوں کے مسائل اور ریلیف اقدامات پر تفصیلی گفتگو
کی۔
ملاقات ملک عبدالباقی لالا ،حکمت اللہ خان اور تحصیل ووڑ ماموند اور تحصیل لوئی ماموندو سمیت دیگر پارٹی زمدران بھی موجود تھے،
ملاقات میں
متاثرین کی باعزت واپسی کو جلد از جلد یقینی بنانے پر زور دیا گیا،
متاثرینِ کو درپیش مسائل خاص کر رجسٹریشن کا مسلہ اور متاثرہ علاقوں میں کچھ علاقے جو ابھی تک اس میں شامل نہیں کی گئے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ان علاقوں سے نکلنے والے آئی ڈی پیز کو بھی رجسٹریشن میں شامل کیا جائے۔
اس ملاقات میں واضح کیا گیا کہ جس طرح دیگر گاؤں کے متاثرین کو حکومتی پیکج میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح کٹکوٹ، گیلے گاخی اور دیگر رہ جانے والے گاؤں کو بھی شامل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اس موقع پر مکمل اطمینان دلایا اور یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ کٹکوٹ، گیلے اور تمام وہ علاقے بھی اس پیکج میں شامل کر دیے جائیں گے جو اب تک رہ گئے ہیں
ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ وہ متاثرہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اعلان جلد عملی شکل اختیار کرے گا اور تمام متاثرین کو انصاف اور اپنا حق ملے گا۔
حکمت اللہ خان عوامی نیشنل پارٹی ضلعی نائب صدر ، اے این پی سابقہ امیدوار پی کے ۱۹