پاکستان

شاہ محمود قریشی کی پارٹی قیادت سنبھالنے کی بات قبل از وقت ہے: سلمان اکرم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے، شاہ محمود قریشی پر اب بھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا منصوبہ ساز ملک، عدلیہ اور نظام کے ساتھ جو کر رہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہے، نظام انصاف، انصاف کا نظام نہیں رہا بلکہ اسے حملوں کا نظام بنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا فیصلہ  42 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تفتیشی افسران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہ کر سکے، شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے، وہ 9 مئی کو کراچی میں تھے ۔

دوسری جانب عمران خان کے بیٹوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد رچرڈ گرینل نے ’ایکس‘ لکھا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم کو حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا آپ دونوں مضبوط رہیں، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا سامنا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button