کھیل

مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

بلاوائیو: جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کیشو مہاراج نے اتوار کو زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیلئے 200 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔

35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34ویں اوور میں حاصل کیا، جب انہوں نے حریف کپتان کریگ ایرون کو آؤٹ کیا۔

اس وکٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے ملک کیلئے نئی تاریخ بھی رقم کی۔

کیشو مہاراج جنوبی افریقا کیلئے 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ۔انہوں نے 200 وکٹوں کا کارنامہ  اپنے 59 ویں ٹیسٹ میں سرانجام دیا۔

جنوبی افریقا کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ بلاوائیو ٹیسٹ پر جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔ 

مہمان ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 49 رنز بنالیے اور اس کی مجموعی برتری 216 رنز ہو گئی۔ 

اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کے 418 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی  تھی۔

زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button