
خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا”کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جانب شاہد علی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ مقابلہ ضلعی انتظامیہ، ٹرائبل یوتھ موومنٹ اور پرنسپل باجوڑ ماڈل اسکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں گلالئی عابد نے پہلی، شہاب الدین نے دوسری جبکہ رحمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے کے اختتام پر ٹاپ 3 طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ پہلی پوزیشن ہولڈر کو 5 ہزار، دوسری کو 3 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 2 ہزار نقد انعام سے نوازا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار جناب محمد کلیم جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے مہمان خصوصی سمیت ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فرہاد اللہ، پرنسپل باجوڑ ماڈل اسکول حاجی نظیر ملاخیل، جاوید خان، ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے اجمل خان اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمن نے خطاب کیا۔