کھیل

ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ 2025 کا کراچی میں آغاز

پاکستان کے نور زمان اور محمد حمزہ اگلے راؤنڈ میں، محمد عماد شکست سے دوچار

کراچی کے ڈیفنس کریک کلب میں ورلڈ سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں پاکستان کے دو نوجوان کھلاڑیوں نور زمان اور محمد حمزہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جبکہ محمد عماد کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے سیڈ نور زمان نے کویت کے حسین الزعتری کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے سیٹ اسکورز یوں رہے: 11-6، 5-11، 11-4، 11-3۔

محمد حمزہ خان نے رومانیہ کے رادو اسٹیفن پینا کو یکطرفہ مقابلے میں 3-0 سے شکست دی۔ حمزہ نے طاقتور ڈرائیوز اور خوبصورت ڈراپ شاٹس سے شائقین کو محظوظ کیا۔ اسکور رہا: 11-3، 11-1، 11-5۔

پاکستان کے تیسرے کھلاڑی محمد عماد کا میچ ملائیشیا کے اے چندرن سے انتہائی سنسنی خیز رہا، مگر وہ 2-3 سے شکست کھا گئے۔ اسکور: 10-12، 11-7، 9-11، 11-9، 11-8۔

دیگر نمایاں نتائج (مردوں کا ایونٹ):

ابراہیم الکبانی (مصر) نے لیون کریسک (پولینڈ) کو 3-1 سے شکست دی

میتو کیروگٹ (فرانس) نے ماکار ایسین (نیوٹرل) کو 3-0 سے ہرا دیا

ڈنکن لی (ملائیشیا) نے کریم مائیکل (کینیڈا) کو 3-1 سے شکست دی

آر. ڈیمِنگ (نیدرلینڈز) نے کیجان سلطانہ (مالٹا) کو 3-0 سے مات دی

ڈیوڈ برنیٹ (سوئٹزرلینڈ) نے یوتا آدنو (جاپان) کو 3-0 سے ہرایا

ہیوگو لافوینتے (اسپین) نے کجیٹن لپسکی (پولینڈ) کو 3-1 سے شکست دی

لاپ آؤ (ہانگ کانگ) نے ریول وائیڈلر (جنوبی افریقہ) کو 3-1 سے ہرایا

کے ای ایل ترکی (مصر) نے ہاؤ کوئی (امریکہ) کو 3-0 سے شکست دی

میتھیو لیم (ہانگ کانگ) نے پویا شفیع فرد (ایران) کو 3-2 سے ہرا دیا

وِل سالٹر (انگلینڈ) نے جیروم آو (سنگاپور) کو 3-1 سے ہرایا

ایم. سیانیمانیکو (فرانس) نے نیویندو لیکمن (سری لنکا) کو 3-1 سے شکست دی

ڈی. گرونوالڈ (جنوبی افریقہ) نے ریورٹ اسکوشیا (اسپین) کو 3-1 سے مات دی

یاکوب پٹلوانی (پولینڈ) نے جوآن جوسے (کولمبیا) کو واک اوور پر شکست دی

خواتین کے مقابلوں کے نتائج:

نوا رومیو بلاسکیز (اسپین) نے مریم ملک (پاکستان) کو 3-0 سے ہرایا

کورومی ٹاکاہاشی (جاپان) نے آمنہ فیاض (پاکستان) کو 3-1 سے شکست دی

سارہ انگلڈو (جنوبی افریقہ) نے یینی کُروپو (سری لنکا) کو 3-0 سے ہرایا

ٹریزا ہولزداوریوا (چیک ریپبلک) نے ثناء بہادر (پاکستان) کو 3-1 سے شکست دی

ایچیا رویرو (اسپین) نے آنا میونوز (فرانس) کو 3-1 سے ہرایا

ٹریزا سیروکا (چیک ریپبلک) نے واروارا ایسینا (نیوٹرل ایتھلیٹ) کو واک اوور پر ہرایا

ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں 30 سے زائد ممالک کے نوجوان کھلاڑی شریک ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button