پشاور: وین کیش میں کروڑوں کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس کی اہم کارروائی، ہشتنگری کی حدود میں ہونے والی وین کیش میں کروڑوں کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار
پشاور (فری لانس جرنلسٹ اختیار گل) ہشتنگری کی حدود میں ہونے والی بینک آف پنجاب کی کیش وین ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں وین کا ڈرائیور ملوث نکلا، جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تقریبا ایک ماہ سے بینک آف پنجاب کی کیش وین لوٹنے کا منصوبہ بنارہا تھا، جبکہ پانچ رمضان اور پندرہ رمضان کو ملزمان نے آکر جگہ کا معائنہ بھی کیا، اسی طرح گزشتہ روز ملزمان نے گلی میں کھڑی بینک آف پنجاب کی وین کیش کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ کر تین کروڑ سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ وین کیش میں موجود سکیورٹی گارڈ سے پستول بھی چھین کرلے گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نورجمال سمیت دیگر پولیس تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جبکہ تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی،اسی طرح وین ڈروائیور کو اور وین کیشیر کو ہشتنگری تھانے منتقل کیا گیا، اسی طرح دونوں کو اصل حقائق جاننے کی خاطر انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے دوران وین ڈرائیور کے متضاد بیانات کو مدنظر رکتھے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ہونے سمیت گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی نشاندہی کی ، جس کے دوران خصوصی تشکیل کردہ ٹیم نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کروڑ، 49ل اکھ 33 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کیری ڈبہ، دو عدد موٹرسائیکل، تین عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ، تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق مدعی خورشید ولد ہستم خان نے کیشیر وین بینک آف پنجاب نے تھانہ ہشتنگری کو وین کیش لوٹنے کی رپورٹ کی ، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشز مسعوداحمد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایک جائنٹ خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،
جس میں ایس پی سٹی خالدخان، *ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ، ڈی ایس پی ہشتنگری ظہور خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان، ڈی ایس پی فقیر آباد عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ ہشتنگری جاوید خان، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی قاضی اکمل سمیت دیگر تفتیشی افسران شامل تھے،
خصوصی جائنٹ تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، جبکہ ڈروائیور اور وین کیشر کو مزید تفتیش کی خاطر مقامی تھانے منتقل کیا گیا، دوران تفتیش ڈرائیور فضل وہاب ولد منصف کے متضا د بیانات کو مدنظر رکھتے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جبکہ دیگر ملزمان کی نشاندہی کی، جائنٹ کردہ خصوصی ٹیم نے تمام ملزمان عمرخان ولد بخمل خان، فرید خان ولد اسماعیل اور فیہم ولد اختر منیر کو گرفتار کرلیا، جس کے دوران خصوصی تشکیل کردہ ٹیم نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کروڑ، 49 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کیری ڈبہ، دو عدد موٹرسائیکل، تین عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ، تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے