تازہ ترینماحولیات

باجوڑ میں قدرتی زیتون کے جنگل کی بے دردی سے کٹائی: ماحول اور ورثہ خطرے میں

باجوڑ میں قدرتی زیتون کے جنگل کی بے دردی سے کٹائی: ماحول اور ورثہ خطرے میں

سفیر احمد سفیر

باجوڑ کے تحصیل نواگئی علاقے چارمنگ شریف خانہ میں ایک قیمتی قدرتی زیتون کے جنگل کو بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے، جس سے ماحولیات اور قدرتی وسائل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ جنگل صدیوں پرانے ایک قدیمی قبرستان پر واقع ہے، جسے مقامی ورثے کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، مگر اطلاعات کے مطابق مقامی خان کی مبینہ ہدایت پر ان قیمتی درختوں کو کاٹا جا رہا ہے۔

یہ زیتون کا جنگل نہ صرف مقامی قدرتی حسن کا حصہ تھا بلکہ علاقے کی ماحولیاتی صحت کے لئے بھی نہایت اہمیت کا حامل تھا۔ زیتون کے درخت اپنے سائنسی و ماحولیاتی فوائد کی وجہ سے خطے کی ہوا اور زمین کو صاف رکھتے تھے، اور جنگلات کی کٹائی سے ماحولیات پر شدید منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی عوام نے اس ظالمانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر اس کارروائی کو نہ روکا گیا تو اس سے قدرتی وسائل اور علاقے کی خوبصورتی کو شدید نقصان پہنچے گا اور مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکنے کی کوئی سبیل نہیں بچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button