کالم /بلاگ

مولانا فضل عظیم کی دینی وسیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مقررین

مولانا فضل عظیم صاحب رح کی ساری زندگی اسلام کی سر بلندی اور اشاعت دین کی جدوجہد میں گزری مقررین کا تقریب سے خطاب

مولانا کی دینی وسیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مقررین

مولانا کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اُن کی رحلت سے فقط اُن کے بچے نہیں بلکہ پورا اہل علاقہ یتیم ہوگیا مولانا عبد الرشید

تفصیلات کے مطابق آج مدرسہ معارف القرآن حیاتی کے بانی ومہتمم مولانا فضل عظیم رح کی دینی و سیاسی خدمات کے اعتراف اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی سطح پر تمام مکاتب فکر کے نمائندہ اور جید علماء کرام ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ،اہل علاقہ کے معززین، علماء کرام ،طلباء کرام اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مولانا فضل عظیم صاحب رح کی دینی اور سیاسی خدمات کو سراہا اور اسے خراج تحسین پیش کیا اُنھوں نے کہا مولانا کی زندگی اسلام کی سر بلندی اور اشاعت دین کی جدوجہد میں گزری اُنھوں نے کہا مولانا کی دینی وسیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا عبد الرشید صاحب نے مولانا مرحوم کی رحلت کو ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اُن کی رحلت سے فقط اُن کے بچے نہیں بلکہ پورا اہل علاقہ یتیم ہوگیا اُنھوں نے کہا مولانا کے حقیقی وارث اور اُن سے سچی دلی محبت کرنے والے لوگ صرف اور صرف وہی ہیں جو مولانا صاحب کے مشن اور نظریے کےساتھ مخلص ہیں اس کے لیے عملی جدوجہد کریں مدرسہ معارف القرآن مولانا صاحب کی دینی اور ملی خدمات کی ایک واضح نشانی اور تن آور درخت ہے اب اس کی آبیاری اور تحفظ اہل علاقہ کی ذمہ داری اور فرض بنتا ہے

تقریب کے اختتام پر مولانا مرحوم کے صاحبزادے نے شرکاء کی آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مولانا کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے عزم مصمم کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو بھی اس حوالے سے ترغیب دی اُنھوں نے کہا والد محترم کی نہ صرف یہ دلی خواہش تھی بلکہ عملاً بھی اس بات کے لیے وہ سرگرم رہے کہ اہل علاقہ میں ہر لحاظ سے باہم ہم آہنگی ،محبت اور امن کو فروغ ملے آج کی یہ تقریب جس میں ہر لحاظ سے ہم آہنگی دیکھنے کو مل رہی ہے اُن کے اخلاص پر ایک واضح برہان اور دلیل ہے ان شاء اللہ ہم اُن کے مشن کو بہر صورت آگے پہنچاکر دم لینگے_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button