انسانی حقوقپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

باجوڑ امن پاسون کے حوالے سے جرگے کا انعقاد

باجوڑ۔
باجوڑ امن پاسون کے حوالےسے جرگے کا انعقاد ، 30 جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے گئے۔ جرگے میں مختلف پارٹیوں اور قومی مشران نے شرکت کی۔ جرگہ اعلامیہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک گل کریم خان سلارزئی نے کہا کہ 30 جولائی کو ہونے والے امن پاسون شہدائے باجوڑ کے نام کیا جائے گا جس میں خاص طور پر 30 جولائی 2023 کو شنڈئی موڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے پچاس سے زائد شہدائے کرام تھے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔ امن پاسون سے ہر پارٹی اور چند قومی مشران بطور نمائندہ خطاب کرے گا۔ یہ پاسون مقامی لوگوں پر مشتمل ہوگی کوئی بھی پارٹی یا تنظیم باہر سے کسی لیڈر شپ کو مدعو نہیں کرے گی۔ امن پاسون کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے اور این او سی کیلئے ڈی سی باجوڑ کو درخواست بھی دے دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button