تھانہ پنڈیالی کی گردونواح میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

0 64

پنڈیالی پولیس کا تھانہ پنڈیالی کی گردونواح میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ بڑے مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ ملزم موقع پر گرفتار۔ مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔*تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کی خصوصی احکامات کے مطابق ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور انسداد جرائم کی خاطر مہمند پولیس نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اس دوران ایس ڈی پی او پنڈیالی نادر شیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او پنڈیالی رضاء محمد خان، ایس آئی نور محمد اور پولیس جوانوں نے علاقہ پنڈیالی دویزی کے اسو کور تورؤ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم رخیم داد ولد رحیم اللہ سکنہ عارف خان کلے تخت بھائی ضلع مردان سے ایک عدد پستول 30 بور بمع 6 عدد کارتوس بلا لائسنس، 2 عدد 12 بور کلاشنکوف بمع 12 عدد کارتوس بلالائیسنس، 2 عدد رائفلز بمع 14 کارتوس بلا لائیسنس اور 2 عدد خالی میگزین بلا لائسنس برآمد کئے۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ پنڈیالی منتقل کردیا گیا۔مزید تفتیش جاری۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.