محکمہ تعلیم خود تعلیم کا دشمن بن گیا

0 88

لکی مروت (لیاقت علی صیام سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) لکی مروت نے سینکڑوں بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔محلہ ریلوے اسٹیشن کا گرلز پرائمری سکول بند کر کے بچیوں کو در بدر کر دیا۔عرصہ 19 سال سے محلہ ریلوے اسٹیشن گرلز پرائمری سکول قائم ہے، 24 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نے سکول کا دورہ کیا اور اسے غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کے احکامات دے دیے اور پورے سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ تقریبا ایک ماہ چار دن سے سکول بند پڑا ہے اور 250 سے ذائد بچیاں در بدر گلیوں میں پھر رہی ہیں،ایسے وقت میں جب سالانہ امتحانات سر پر کھڑے سکول کی بندش بچیوں کا سال تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
● علاقے میں نزدیک کوئی بھی دوسرا گرلز پرائمری سکول نہیں ہے اور نہ ہی یہ معصوم بچیاں کسی دور دراز کے سکول میں جا سکتی ہیں۔
■ سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ بچیوں کو سرٹیفیکیٹس تک نہیں مل رہے کیونکہ سکول انتظامیہ کے مطابق رجسٹرڈز ڈی او او صاحبہ ساتھ لے گئی ہیں
● بچیوں کے والدین اور اہل محلہ نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ سکول غیر قانونی ہے تو اتنے سالوں سے یہاں سٹاف کیسے تعینات رہا ہے اور انہیں تنخواہیں کہاں سے ملتی رہی ہیں۔
■ضلعی انتظامیہ کو بھی اس مسئلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن شاید ان غریب بچیوں کی مستقبل کی انہیں بھی پرواہ نہیں۔
■ والدین #وکلاء_برادری سے بھی درخواست کرتی ہے کہ اس قومی مسئلے کے حل کیلئے عدالت سے رجوع کریں
● #اہل علاقہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بچیوں کے ساتھ اتنے بڑے ظلم کا نہ محکمہ تعلیم کوئی نوٹس لے رہا ہے اور نہ ہی اعلی حکام ٹس سے مس ہو رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلے کافوری نوٹس لیکر سکول کو بچیوں کیلئے کھولا جائے،بچیوں کا سالانہ امتحان لیا جائے جس کے بعد محکمہ قانون کے مطابق اپنی کاروائی کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.