خیبر پختونخوا

پولیس میں ضم نہ کرنے کے خلاف اختجاجی مظاہرہ

مہمند( مشترم خان) فیزفور خاصدار کو پولیس میں ضم نہ کرنے کے خلاف اختجاجی مظاہرہ۔

پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔تین سالوں سے دربدر کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔صوبائی حکومت کے وعدے کے مطابق ہم کو فوری طور پر پولیس میں ضم کیا جائے۔بصورت دیگر ہم کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار فیزفور خاصداروں کے ساجد خان،اشفاق،روح اللہ ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 161 خاصدار جوکہ ہماری تین بار سکروٹنی کمیٹی بھی ہوچکی ہیں۔مگر اسکے باوجود بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ چیف سیکرٹری آفس ہمارے کیس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔حالانکہ صوبائی حکومت نے یہ وعدہ کیا گیا تھا۔کہ ہم تمام خاصداروں کو پولیس میں ضم کرینگے ہم تین سالوں سے دفتروں کے چکریں لگا رہے ہیں۔ہم کو دوسری نوکری سے بھی نکال دیے گئی ہیں۔اور پولیس میں بھی ضم نہیں کیا گیا۔ہمارے بچے اس مہنگائی کے دور میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔

جبکہ مہمند قومی مشران ملک امیر نواز خان،ملک نادر منان مہمند،ملک فیاض ودیگر نے اس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔کہ سابقہ وزیراعلٰی نے ہمارے ساتھ تنخواہوں کو بھی دینے کا وعدہ کیا تھا۔مگر ہمارے ان بچوں کو پولیس میں ضم نہ کرنا ہمارے بچوں کا معاشی قتل عام کررہے ہیں

مظاہرین نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو پر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیاگیا۔اور اپنے حق کیلئے شدید نعرے لگائے۔اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button