باجوڑ یوم یکجہتی کشمیر خوب جوش اور جذبے سےمنایا گیا ۔

0 77

خار: ضلع باجوڑ میں یوم یکجہتی کشمیر خوب جوش اور جذبے سےمنایا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے ڈی سی آفس سے سول کالونی خار  مین چوک تک ریلی نکالی۔

ریلی میں  ضلعی پولیس آفیسرباجوڑ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار/نائب تحصیلدار، لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، ضلعی عمائدین،ریسکیو اہلکار، سیاسی شخصیات، اور  نوجوانوں نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں سول کالونی جرگہ ہال میں تقریب منعقد ہوئی

تقریب میں افسران بالا اور ضلعی عمائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا شہہ رگ ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ہم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آخر میں ملک کی سلامتی ، بھارت کے غیر قا نونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کے خاتمے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے دعا بھی کی گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.