خیبر پختونخواماحولیات

باجوڑ کو وادی زیتون بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑنگے،مراد علی خان

باجوڑ کو زیتون کا وادی بنائینگے ،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر سبحان الدین کا دورہ زیتون باغ سول کالونی خار میں  زیتون کے نئے ماڈل باغ بنانے کیلئے ہدایات جاری .

زیتون کی ترقی اور پراجیکٹ کے فروموشن کیلئے صوبائی حکومت، صوبائی وزیر زراعت محبت للہ خان، سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت خیبرپختونخوا جان محمد، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر سبحان الدین کے ساتھ ساتھ دیگر فیلڈ سٹاف بھی دن رات محنت میں مصروف ہے۔

صوبائی حکومت کی زراعت دوست پالیسیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے محکمہ زراعت باجوڑ کے پوری ٹیم زراعت کے شعبے کے ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

محکمہ زراعت باجوڑ زیتون کے نئے سکیم میں باغات لگانے، قلم کاری کرنے سمیت زمینداروں کو  پیداواری صلاحیت  بڑھانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

عنقریب باجوڑ کو زراعت میں رول ماڈل بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خان  ہمہ وقت زمینداروں کی سپورٹ کیلیے ہر وقت تعاون میں مصروف ہے۔ باجوڑ کو وادی زیتون بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑنگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button