کھیل

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ۔ نئی کابینہ عمل میں لائی گئی

پشاور ۔۔ہاکی ایسوسی ایشن کے صوبائی انتخابات برائے سال 2022.26 کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخوا میں ہوئے ۔ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میجر ریٹائرڈ افضل اور ممبر رحیم خان کی نگرانی میں ہوئے ۔

انتخابی اجلاس میں  ڈی آئی خان سے محمد شعیب بنوں سے یونس خان کوہاٹ سے منظور احمد سادات  چارسدہ سے عبداللہ پشاور سے سید ظاہر شاہ اور ہدایت اللہ نوشہرہ سے ملک ظاہر  ہریپور سے حق نواز مردان سے محمد سعید خان لوئیر دیر سے اعجاز خان بونیر سے ڈاکٹر لیاقت ملاکنڈ سے سجاد خان سوات سے ملک ودان صوابی سے حسن بادشاہ نے شرکت کی ۔

ایبٹ آباد سے اولمپئن نعیم اختر ایمرجنسی میں کراچی میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تاہم انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں ہر نمائندے نے اظہار خیال کیا اور متفقہ طور پر محمد سعید خان کو صوبائی چئیرمین سید محمد ظاہر شاہ صوبائی صدر منظور احمد سادات سینئر نائب صدر ملک ودان نائب صدر حق نواز نائب صدر ہدایت اللہ جنرل سیکرٹری یونس خان جوائنٹ سیکرٹری اور عبداللہ خزانچی قرار پائے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی میں محمد شعیب تھیم سجاد خان ملک ظاہر خان ڈاکٹر لیاقت اعجاز خان حسن بادشاہ اور نعیم اختر اولمپئن شامل ہیں ۔

انتخابات کے موقع پر سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اسد خان اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمجد بھی موجود تھے ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button