تازہ ترینصحت/تعلیم

28 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ۔

باجوڑ-ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی زیر صدارت 28 فروری 2022 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خان، محکمہ صحت NSTOP آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد، ریسکیو آفیسر محمد سعد خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پولیو سے متعلقہ افسران محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ 28 فروری 2022 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروائےکار لائی جائیں

تاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جاسکیں

ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے اور علماء کرام سے تعاون کی اپیل کی اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے دو قطریں ضرور پلائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button