
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار جاری ہو گئے۔ پانچوں ملزمان کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
ملزمان کو اشتہارکے ذریعے 30 روز کے اندرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سہیل آفریدی کا شہداء کے ورثا کیلئے امدادی رقم ایک کروڑ کرنے کا اعلان
واضح رہے سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے ، تحریک انصاف کے تقریباً 80 فیصد ارکان اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات قائم ہیں۔ پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے کسی عدالت سے ضمانت نہیں لی۔