
خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تیمور عالم، جنہیں ڈیجیٹل دنیا میں “تائم عالم” کے نام سے جانا جاتا ہے، آج پاکستان کے سب سے بڑے فوڈ ولاگرز میں سے ایک ہیں۔ تائم عالم نے نہ صرف اپنی خوبصورت فوڈ ولاگز کے ذریعے کھانے کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا ہے بلکہ اپنی ثقافت اور اپنے پشتون کلچر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم بھی کیا ہے۔
ثقافت کا سفیر: عالمی پلیٹ فارمز پر پہچان
حال ہی میں ہونے والے ایک TikTok ایونٹ میں تائم عالم نے اپنا پشتون پکول اور قمیض شلوار پہن کر شرکت کی اور اپنے کلچر کو بڑے فخر کے ساتھ پیش کیا۔ یہ صرف ایک بڑے دل والا اور اپنی روایات سے محبت کرنے والا شخص ہی کر سکتا ہے جو اپنی تہذیب کو ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اعتماد سے سامنے لاتا ہے۔
منفرد انداز اور کامیابیاں
تائم عالم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کھانوں کو صرف ذائقے تک محدود نہیں رکھتے، بلکہ ہر ڈش کے پیچھے چھپی کہانی، تاریخ اور ثقافت کو بھی سامنے لاتے ہیں۔ ان کے ولاگز پاکستان بھر کے لوگوں میں بے حد مقبول ہیں، اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
TikTok کے ایک بڑے مقابلے میں ان کی ٹیم نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور اس کامیابی کے نتیجے میں انہیں ترکی کے دورے کی دعوت بھی ملی، جو ان کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
سماجی خدمت اور وژن
تائم عالم صرف فوڈ ولاگر ہی نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ مختلف فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور اپنی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت مثال قائم کر رہے ہیں۔
مستقبل کی راہیں
تائم عالم کا خواب ہے کہ پاکستان کے مختلف خطوں کے روایتی کھانوں کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کروایا جائے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کھانا ایک زبان ہے جو ثقافتوں کو جوڑ سکتی ہے، اور وہ اسی زبان میں دنیا کو خیبر پختونخوا کی راویتیں سنا رہے ہیں