خدائی خدمتگار تنظیم کی ”شین خیبر مہم“ کا بھرپور آغاز

خیبر : سرسبز و شاداب خیبر کی جانب اہم قدم . خدائی خدمتگار تنظیم کی ”شین خیبر مہم“ کا بھرپور آغاز
خیبر کو سرسبز بنانے کے لئے ضلع خیبر کے خدائی خدمتگار تنظیم کے سالار فضل الرحمان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر باڑہ سالار ستوری گل نے تحصیل باڑہ سے شین خیبر مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا. اس مہم کے تحت رضاکاروں نے اسکولوں، حجروں اور کھلے میدانوں میں سینکڑوں پودے لگائے جبکہ تنظیم کے مطابق یہ ماحول دوست کاوش پورے ضلع خیبر میں نیک جذبے سے جاری ہے. تینوں تحصیلوں اور سب تحصیلوں میں رضاکار گھروں، گاؤں اور اہم مقامات پر پودے لگا کر علاقے کو سرسبز بنانے کے لیے سرگرم ہیں.

خدائی خدمتگار تنظیم خیبر کے سالار فضل الرحمان آفریدی نے کہا کہ ہم نے نئی نسل کی صحت، بہتر مستقبل اور صاف ماحول کے لیے یہ مہم شروع کی ہے جتنے زیادہ درخت ہوں گے اتنا ہی موسم خوشگوار ہوگا، ماحول صاف ہوگا، بیماریاں کم ہوں گی اور ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا انہوں نے ضلع خیبر کے تمام عوام سے پُرزور اپیل کی کہ وہ اس نیک مقصد میں خدائی خدمتگار تنظیم کا ساتھ دیں تاکہ خیبر کو واقعی سرسبز، شاداب اور صحت مند خطہ بنایا جاسکے.