سلارزئی ملاسید میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جنگل کے قریب سے دو نوجوان مردہ حالت میں لاش ملے ہیں

تحصیل سلارزئی کے علاقے ملاسید میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جنگل کے قریب سے دو نوجوان مردہ حالت میں ملے ہیں۔ دونوں نوجوان گزشتہ روز اس وقت لاپتہ ہوئے جب وہ خزی سر پوسٹ کے لیے پانی سپلائی کرنے جا رہے تھے۔
شھید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالرشید ولد مشہور اور شاہد ولد عمر حکیم کے ناموں سے ہوئی ہے، جو تعلق کے لحاظ سے مقامی رہائشی تھے اور گدھوں کے ذریعے پہاڑی چوکیوں تک پانی پہنچانے کا کام کرتے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان سوری پوسٹ اور خزی سر پوسٹ کے درمیانی جنگل سے اچانک غائب ہوئے۔ آج صبح ان کی لاشیں ایک قریبی پہاڑی سے خون آلود حالت میں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ایس ایچ او سلارزئی شیر زمین خان نے بتایا کہ واقعہ بظاہر دہشت گردی کی کارروائی نظر آتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے اور محنت مزدوری کے ذریعے رزقِ حلال کماتے تھے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کی جائے۔
پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کوتفتیش کے لیے پشت ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں مزید فرانزک معائنہ کیا جائے گا۔ تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔