ماحولیات
قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری قدم ہے

قبائلی مشر و سردار، باجوڑ کے ملک ایاز نے برخلوزو کے قومی پہاڑوں میں چکور کی نایاب نسل کو دوبارہ چھوڑ کر ایک اہم اور قابلِ ستائش آغاز کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے علاقے میں ہر قسم کے شکار پر پابندی لگانے کا پیغام بھی دیا،
جو قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری قدم ہے۔سوشل میڈیا پر عوام نے اس اقدام کی بھرپور خیرمقدم کیاگرچہ یہ ذمہ داری بنیادی طور پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی ہے،
مگر ملک ایاز نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ قدم اٹھا کر مثال قائم کی ہے۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں میں بدامنی،
بارودی مواد کے دھماکوں اور انسانی سرگرمیوں کے باعث باجوڑ کے کئی قیمتی پرندے یہاں سے دوسرے ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں۔ ان کی واپسی اور بحالی (Restoration) کا واحد مؤثر طریقہ ایسے ہی عملی اقدامات ہیں، جو مقامی لوگ خود آگے بڑھ کر کریں