دنیا

امریکی عدالت سے صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا

امریکا میں ایک فیڈرل جج نے امریکی صدر ٹرمپ کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوج تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جیا کوب نے فیصلے میں کہا امریکی صدر ٹرمپ نے مقامی حکام کے قانونی اختیارات یعنی میئر کی اتھارٹی کو نظر انداز کیا ہے۔ لیکن یہ حکم فوری مؤثر نہیں۔

جج نے فیصلہ اکیس دن کے لیے موخر کیا ہے تاکہ انتظامیہ اپیل دائر کرسکے۔

مقدمہ ڈی سی کے اٹارنی جنرل برایان شوالب نے دائرکیا تھا۔ ان کا موقف ہے فوج کی تعیناتی شہر کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

جج نے کہا صدرکو وفاقی املاک کوتحفظ دینے کا اختیارہے لیکن وہ مقامی جرائم کنٹرول انفورسمنٹ کے کام میں یکطرفہ فوج استعمال نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر ٹرمپ دستخط کردہ قانون کے تحت محکمہ انصاف کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق طویل عرصے سے جاری تحقیقات کی دستاویزات جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کا بے صبری سے انتظار ٹرمپ کے سیاسی مخالفین اور خود ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے کیا ہے، اور وہ اس معاملے میں شفافیت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایکس پر لکھا کہ یہ اقدام شفافیت کی عکاسی کرتا ہے، اب ڈیموکریٹس کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ وابستگیوں کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی۔ بل پر دستخط کے بعد محکمہ انصاف ایپسٹین کی 20 ہزار سے زیادہ دستاویزات جاری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button