
باجوڑ۔ یوتھ آفس کے زیر اہتمام ڈیجیٹیل سکلز پروگرام اختتام پذیر ، 100 سے زائد طلبہ مستفید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ اور فرنٹیئر یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے تحصیل اُتمان خیل کے نوجوانوں کے لیے منعقدہ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب جَرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد رفیق نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ایس ڈی ای او ایجوکیشن عبدالرّحمن ، چیئرمین فرنٹیئر یوتھ پارلیمنٹ کامران الدین، تربیت دینے والے اساتذہ اور تحصیل اُتمان خیل یوتھ چیئرمین شامل تھے۔ دو ماہ پر مشتمل اس تربیتی پروگرام میں 100 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔
اس تربیت کا مقصد تحصیل اُتمان خیل کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا تھا۔