کرائم

باڑہ پولیس کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

تفصیلات کے مطابق باڑہ اور اس کے مضافاتی علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے سرگرم ملزم کو باڑہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔کارروائی ایس ایچ او ہردم گل کی نگرانی میں سب انسپکٹر عابد خان، سب انسپکٹر زمان خان اور دیگر پولیس نفری نے ناکہ بندی کے دوران ملزم صدیق ولد رحمت قوم سپاہ کو گرفتارکرلیا جنکےقبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button