خیبر پختونخوا
وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدگان متاثرین میں 20، 20 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ یہ چیک سابق رکن صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود نسیم خان، چیئرمین تحصیل جمرود الحاج عظمت خان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اصفر خان، ملک سید غاجان، فقیر محمد اور سردار اعظم آفریدی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے. اس موقع پر مقررین نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ مالی امداد سیلاب متاثرین کے دکھوں میں کمی لانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کی بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔