تازہ ترینخیبر پختونخوا

4 اکتوبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر پشاور کے گورنر ہاؤس میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی،

پشاور: 4 اکتوبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر پشاور کے گورنر ہاؤس میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی ہیرو اور امن کے علمبردار شہید مولانا خان زیب کی قومی خدمات اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید مولانا خان زیب کی گرانقدر قربانیوں کے اعتراف میں اُن کے اعزاز میں دیا جانے والا ایوارڈ "فخرِ پختونخوا”، اُن کے خاندان کے سربراہ شیخ جہانزادہ کے حوالے کیا۔

تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شہید مولانا خان زیب کی امن، یکجہتی اور خدمتِ خلق کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

تقریب کے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر حمزہ جمشید اور اُن کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
آخر میں شیخ جہانزادہ (ممبر مرکزی کونسل اے این پی) نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان میں ہمیشہ امن، اتحاد اور خوشحالی قائم رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button