انسانی حقوقصحت/تعلیم

تحصیل ملاگوری کا علاقہ لوڑا مینہ آج بھی بنیادی وسائل سے محروم

جمرود(فری لانس جرنلسٹ اختیارگل) ضلع خیبر کے تحصیل ملاگوری کا علاقہ لوڑا مینہ ایک گنجان اباد ہونے کے باوجود ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ علاقے کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور خواتین دور دراز کے علاقوں سے پانی اپنے سروں پر لاتی ہیں جس سے نہ صرف یہ خواتین متعدد حادثوں کی شکار ہو رہی ہیں بلکہ انکی صحت پر بھی بہت برے اثرات پڑھ رہے ہیں جن میں حاملہ خواتین سرفہرست ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جسکی وجہ سے لوگ نہ صرف جنگلات کاٹنے پر مجبور ہیں بلکہ خواتین پہاڑوں سے درخت کاٹ کاٹ کر لاتے ہیں اور ان سے اندھن کا کام لیتے ہیں۔تحصیل ملاگوری کے بشتر سڑکیں اور پل ٹوٹ پوٹ کے شکار ہیں جسکی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو امدورفت میں شدید مشکلات کے شکارہیں۔ نوشاد خان نے باجوڑ ٹائمز کو بتایا کہ ملاگوری تحصیل حکومت اور منتخب نمائندوں کی طرف سے مکمل طور پرنظر انداز کیا گیا ہے۔ یہاں اگر ایک طرف سکول نہ ہونے کے برابر ہیں تو دوسری طرف موجودہ سکولوں کی حالت نہایت خراب ہے۔ بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ایک طرف انکوسماجی و معاشی مسائل کا سامنا ہے تو دوسری طرف معیاری تعلیم کا کم ہونے کیساتھ ساتھ اساتذہ کی کمی بھی اس میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ ساجد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں صحت کے معاملے میں بھی کئی مشکلات کا سامنا ہے جسمیں ہسپتال، ڈسپنریوں اور ماہر ڈکٹروں کی کمی کیساتھ ساتھ معیاری دوائیوں کا بھی شدید فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک طرف حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے علاقے میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے تو دوسری طرف امن و امان کی صورتحال بھی ابتر ہو گئی ہے۔ علاقے کے مکینوں نے حکومت اور منتخب نمائندہ پر زور دیا کہ وہ تحصیل ملاگوری بلخصوص لوڑا مینہ پر خصوصی توجہ دے اور بنیادی وسائل کا حصول ممکن بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button