خیبر پختونخوا

عوامی تعاون سے علاقے میں امن و استحکام کو مزید مستحکم کیا جائے گا. آئی جی ایف سی

جمرود (فری لانس جرنلسٹ اختیارگل) پشاور میں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی زیر صدارت قلعہ بالاحصار میں ضلع خیبر کے عمائدین اور مشران پر مشتمل ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں ضلع خیبر کی سیکیورٹی صورتحال، امن و استحکام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔جرگے میں تقریباً 80 قبائلی عمائدین، معززین، سول انتظامیہ کے نمائندے اور عسکری حکام شریک ہوئے۔ شرکاء نے امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے کہا کہ خیبر کے عوام نے ہمیشہ امن قائم رکھنے اور ملک کے دفاع میں اداروں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی تعاون سے علاقے میں امن و استحکام کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سول و عسکری ادارے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button