خیبر پختونخوا

کرسچن کمیونٹی کے لئے عبادت گاہ کے ہال، سیوریج نظام اور گلی کی تعمیر کی منظوری

جمرود (فری لانس جرنلسٹ اختیارگل) صوبائی وزیر سہیل افریدی کی تعاون سے کرسچن کمیونٹی کے لئے عبادت گاہ کے ہال، سیوریج نظام اور گلی کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے. اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل افریدی کے پرسنل سیکرٹری شمشیر افریدی ۔ سی این ڈبلیو کے افسران نے کرسچن کمیونٹی کے مختلف حصوں کا سروے اور دورہ کیا۔ انہوں نے کمیونٹی کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں اور پادری نے صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر سہیل افریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے ان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر جمرود بازار کا صدر کاشف افریدی،چیئرمین شبیر خان،کامران خان، پی ٹی ائی کے سینئر ورکرز حاجی فاروق شاہد افریدی ,نور محمد افریدی،حاجی شیرین،شاکر خان، محمد اللہ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button