قبائلی علاقوں کےصحافیوں اور سوشل ورکرز کو سلام پیش کرتا ہو۔ حسین شاہ یوسفزئی

اے این پی کے خدائی خدمتگار رضاکاروں نے ہر مشکل وقت میں عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چاہے زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال ہو جہاں بھی امداد کی ضرورت ہوتی ہے وہاں این این پی کے خدائی خدمتگار رضا کار سب سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ این خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی سے انکے دفتر میں خدائی خدمتگار اور فری لانس جرنلسٹ اختیار گل فرقان احمدسے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں اختیار گل کے فلاحی سرگرمیوں خاص کر خواتین کی تعلیم، ہوائی فائرنگ کی روکتھام، امن کے لئے اواز بلند کرنا، پشتونوں کی حقوق، پولیو قطروں کی اہمیت کیساتھ ساتھ غیر جانبدار اور موژر صحافتی سرگرمیوں کو بہت سراہا۔ انہوں نے مزید بتایا کے قبائلی علاقاجات میں میں صحافتی اور فلاح و بہبود کی سرگرمیاں انجام دینا انتہائی جرات اور دلیری کا کام ہے جس پر انہوں نے تمام صحافیوں اور سماجی کارنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی ہر ممکن مدد کریں اور انکو تحفظ فراہم کریں۔