اے این پی پشتونوں کے حقوق اور وسائل کے حصول کیلئے ہر فورم پراواز بلند کر رہی ہے۔ حسین شاہ یوسفزئی

جمرود (فری لانس جرنلسٹ اختیارگل)عوامی نیشنل پارٹی تمام پشتونوں سمیت قبائلی پشتونوں کے ساتھ ہر مشکل اور دکھ درد میں چٹان کی طرح مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کے حقوق اور پائیدار امن کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی نے انکے دفتر میں فری لانس جرنلسٹ اختیار گل سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخواہ کے مسائل، پارٹی کی کارکردگی، خدائی خدمتگار رضاکاروں کی کارکردگی اور عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ نے بتایا کہ اے این پی کے مرکزی صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان کی قیادت میں اے این پی پشتونوں کے حقوق اور وسائل کے حصول کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں اوازبلند کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے وسائل پر سب سے پہلا حق پشتونوں کا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اے این پی نے حق کی اواز بلند رکھنے اور امن کی بات کرنے کے نتیجہ میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن اپنے اصولی مقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ کھبی ہٹے گے