خیبر پختونخوا

صرف اے این پی ہی پشتونوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ اختیارگل

جب بھی پشتونوں پر مشکل وقت آیا ہے تو عوامی نیشنل پارٹی نے ہی ان کے لئے آواز اٹھائی ہے اور ان کے ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے چاہے وہ قدرتی آفات ہو یا انسانی پیدا کردہ مشکلات۔ ان خیالات کا اظہار خدائی خدمتگار، سماجی کارکن اختیارگل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی بدقسمتی ہے کہ گزشتہ ایک دھائی سے ایک غیرسنجیدہ اور غیر نمائندہ جماعت پختونوں پر مسلط کی گئ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی حالت دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے، قرضے کے بوجھ تلے دب رہی ہے، ہر صوبائی ادارہ چاہے صحت ہو، تعلیم ہو، پولیس ہو، زوال پزیر اورجانبدار ہو گیا ہے جہاں صرف مخصوص سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والوں کے خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باچاخان بابا سے لیکر ایمل ولی خان تک اور میاں افتخار حسین سے لیکرشہید بشیر احمد بلور اور شہیدمولاناخانزیب تک اے این پی نے پشتونوں کے حقوق کے لئے نہ صرف آواز بلند کی ہے، جدوجہد کی ہے بلکہ اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اختیارگل نے پشتونوں پر زور دیاکہ اگر وہ ترقی اور خوشحالی پر گامزن ہونا چاہتے ہیں تو انکو چاہئے کہ اےاین پی کو اپنا نمائندہ جماعت کے طور انکا بھرپور ساتھ دے اور آنت والے انتخابات میں انکو کامیاب کرایے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button