لنڈی کوتل مسائلستان بن گیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا- خیبر اتحاد کمیٹی

جمرود(فری لانس جرنلسٹ اختیارگل) لنڈی کوتل مسائلستان بن گیا، 22 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، ہسپتال میں عملہ ڈیوٹی سے غائب، عرصہ دراز سے آپریشن یعنی جراحت بند ہے، مریضوں کو ریفر ٹو پشاور سے تاحال چھٹکارا نہیں مل سکا ہے، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ . ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے آل خیبر اتحاد کمیٹی کے چیئرمین محمد خادم خان آفریدی، صدر رحمان اللہ، جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ شلمانی، حاجی صدر خان اور تنظیم نوجوانان قبائل کے صدر سعید شینواری ودیگر نے کیا. انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لنڈی کوتل میں پانی ہے نہ بجلی سٹاف کی کمی ہے، عملہ ڈیوٹی سے غائب ہوتا ہے آپریشن تھیٹر بند ہے، ریفر ٹو پشاور کا سلسلہ برقرار ہے ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے صفائی کی ابتر صورتحال سب کے سامنے ہے صرف ایم ایس ٹرانسفر تک معاملہ حل نہیں ہوتا عوامی نمائندگان اور محکمہ صحت کے ذمہ داران بہتری کیلئے کام کریں اگر عوامی مسائل حل نہیں کرتے تو مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا کہ
عوام کا ٹیسکو حکام کے ساتھ کئے گئے معاہدہ جس میں چھ گھنٹے بجلی دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ہمیں چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے ڈبل سورس ختم کیا جائے اب جبکہ نارمل موسم ہے گریڈ اسٹیشن حکام کٹنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ اکثر علاقوں میں 48.گھنٹے بعد دو گھنٹے بجلی فراہم ہوتی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے. انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کی سخت مشکلات ہیں آئے روز سطح نیچے جا رہی ہیں جبکہ علی مسجد واٹر سپلائی سکیم جس پر کافی حد تک کام ہوا ہے فزیبیلٹی رپورٹ مکمل اور پائپس بھی ایک جگہ پر پڑے ہیں جو انتہائی مناسب سکیم ہے بالخصوص لنڈی کوتل کے وہ علاقہ جس میں عوام کو کی سخت مشکلات درپیش ہے کیلئے آسانی سے پانی فراہم کیا جاتا ہے حکومت سے فوری علی مسجد واٹر سپلائی سکیم مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کا دور افتادہ علاقہ شلمان میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ڈیلیوری کیس میں اکثر خواتین راستہ میں جاں بحق ہوتی ہیں جبکہ شلمان میں سڑکیں کھنڈرات میں بدل گئی ہیں اور بی آئی ایس پی مراکز میں خواتین کو تکلیف کا سامنا ہے تقریباً چھبیس ہزار خواتین کیلئے موجودہ ڈیوائسز کم ہے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے متعلقہ حکام کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تیراہ میں حالیہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کے ہم مزمت کرتے ہیں. آخر میں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے لنڈی کوتل کے مسائل بروقت حل نہ کئے تو پاک افغان شاہراہ بند کرینگے اور نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع شروع کرینگے