
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔
کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل بڑے ٹاکرے سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ناقابل شکست 20 رنز بنانے والے شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر چوٹ آئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بظاہر گل سخت تکلیف میں نظر آرہے تھے جو فزیو کے آنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بلے باز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔
تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ وقت میدان سے باہر گزارنے کے بعد شبمن گل واپس آئے اور اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کی۔