تازہ ترینخیبر پختونخوا

سوران درہ شنواری قبیلے عمائدین کا سپیرہ غنڈئی معدنیات پر غیر قانونی لیز ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکیدار خلاف پریس کانفرنس ۔

ضلع مہمند:
سوران درہ شنواری قبیلے عمائدین کا سپیرہ غنڈئی معدنیات پر غیر قانونی لیز ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکیدار خلاف پریس کانفرنس ۔

مہمند تحصیل بائیزئی سوران درہ کے شنواری عمائدین نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سپیرہ غنڈئی کے معدنیات ان کی مشترکہ ملکیت ہیں لیکن مقامی ٹھیکدار نے ضلعی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ سازباز کرکے غیرقانونی طور پر لیز حاصل کی ہے۔

عمائدین ملک محمد رسول، سرتاج خان، ابراہیم خان، حاجی میرزمان خان، عمر اور نور علی نے کہا کہ کرومائیٹ کے ذخائر شنواری قبیلے کے آٹھ دیہات کی مشترکہ ملکیت ہیں جس میں کسی دوسرے گاؤں کی کوئی شراکت نہیں۔ ان کے مطابق پڑوسی گاؤں کے ملک زاہد خان نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے سابق اے ڈی سی جنرل شکیل احمد اور دیگر مقامی حکام کی ملی بھگت سے جعلی طریقے سے لیز اپنے نام کرائی ہے۔

عمائدین نے کہا کہ غیرقانونی لیز کا اجراء علاقے کے غریب بیواؤں، یتیموں اور نادار لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی کیونکہ لیز ہولڈر نے متعلقہ حکام کو رشوت دے کر اپنے ساتھ ملا رکھا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کا حق فوری طور پر واپس نہ کیا گیا تو شنواری قوم راست اقدام پر مجبور ہوگی اور کسی بھی ممکنہ تصادم کی ذمہ داری جعلی لیز ہولڈر ملک زاہد خان اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔

عمائدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیراعظم پاکستان اور منرل ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر شنواری قوم کو ان کا حق دلائیں، بصورت دیگر وہ زبردستی کان کنی کے عمل کو روکنے پر مجبور ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button